Diese Webseite nutzt Cookies, um Ihnen die bestmögliche Funktion bieten zu können.
Zu den Datenschutzbestimmungen

Akzeptieren
Medic-Help Asyl
  • جب آپ بیمار ہوں تو کیا کیا جائے
    علامات
    بیماریاں
    صحت مند رہنا
    سوئٹزرلینڈ میں طبی نگہداشت
    داخلے کی معلومات
    icon-sprache.png
    • English
    • Deutsch
    • Français
    • Italiano
    • Shqip (Albanisch)
    • Bamanakan (Bambara)
    • Fulani
    • Igbo
    • Hrvatski (Kroatisch)
    • Kurmancî
    • Lingala
    • Mandinŋo (Mandinka)
    • Português (Portugiesisch)
    • Română (Rumänisch)
    • Soomaali
    • Español
    • Kiswahili
    • Türkçe (Türkisch)
    • Twi
    • Wolof
    • العربية (al-Arabiya)
    • کوردی (Badini)
    • درى (Dari)
    • فارسى (Farsi)
    • پشتو (Paschtun)
    • پنجابی (Punjabi)
    • کوردیی ناوەڕاست (Sorani)
    • اردو (Urdu)
    • български (Bulgarisch)
    • Монгол (Mongolisch)
    • Українська (Ukrainisch)
    • русский (Russisch)
    • Հայերեն (Armenisch)
    • አማርኛ (Amharisch)
    • ትግርኛ (Tigrinnya)
    • ქართული (Georgian)
    • தமிழ் (Tamil)
    • བོད་སྐད (Tibetisch)
  • Für Betreuende:

  • قانونی نوٹس اور رابطہ

    تاریخ: جنوری 2018

  • علامات
  • کھانسی
  • بخار
  • رات کو پسینہ آنا
  • جلد کی سوزش اور خارش
  • جلد کے کھلے زخم
  • اسہال
  • قے کرنا
  • سونے میں مشکلات، خوف اور درد
  • مزید علامات
Beschwerden.png

یہاں ہم اہم ترین متعدی بیماریوں کی علامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ان کا فوری علاج اہم ہے۔ یہ آپ کی صحت کا تحفظ کرتا ہے اور دیگر لوگوں کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ میں کوئی علامات ہوں یا ٹھیک محسوس نہ کر رہے ہوں تو میڈک ہیلپ سے رجوع کریں۔

Husten.png

کھانسنا مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں یہ بخار سے متعلق ہوتی ہے۔ بعض اوقات یہ کسی متعدی بیماری کی علامت ہوتی ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ باقاعدہ اور شدید کھانسی کا شکار ہوں، یا طویل عرصے سے اس سے دوچار ہوں، یا بلغم کے ساتھ کھانسی آتی ہو تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔

کھانسنا مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتا ہے:

تپ دق

خسرہ

Fieber.png

اگر جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو تو اسے بخار سمجھا جاتا ہے۔ یہ مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ کو بخار ہو تو میڈک ہیلپ کے پاس جائیں۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ کے بچے کو بخار ہو فوری کاروائی کریں اور میڈک ہیلپ پر جائیں۔

Icon_Trinken.png

بکثرت پانی یا محدود مقدار میں چائے پیئں اور سخت جسمانی سرگرمی سے گریز کریں۔

بخار مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتا ہے:

تپ دق

لاکڑا کاکڑا

خسرہ

Nachtschweiss.png

موسم گرما کی گرم راتوں میں شدید پسینہ آنا معمول ہے۔ ایسا اس صورت میں بھی ہوتا ہے جب خواب گاہ شدید گرم ہو۔ تاہم، اگر رات کے دوران کمرےکے معمول کے درجہ حرارت پر آپ کو شدید پسینہ آتا ہے تو یہ متعدی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ کو رات کو پسینہ آنے کے علاوہ بخار بھی ہے اور آپ کا وزن کم ہو رہا ہے تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔

رات کو پسینہ آنا مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتا ہے:

تپ دق

Hautauschlag.png

جلد کی سوزش کی صورت میں جلد پر اکثر سرخ نشانات یا چھالے ابھر آتے ہیں، یا بہت زیادہ خارش ہوتی ہے۔ یہ کسی متعدی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ کو جلد کی سوزش یا خارش ہو تو میڈک ہیلپ کے پاس جائیں۔

جلد کی سوزش اور خارش مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہیں۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتا ہے:

کھجلی

لاکڑا کاکڑا

خسرہ

Offene_Hautwunden.png

کٹنا، خراش اور دانتوں سے کاٹنا جلد کو زخمی کر سکتا ہے اور کھلے زخموں کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ زخم جو مناسب طور پر مندمل نہیں ہوتے، انہیں خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ کے کھلے زخم موجود ہوں تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔

جلد کے کھلے زخم اکثر چوٹوں کے سبب ہوتے ہیں۔ اگر مناسب طور پر مندمل نہ ہوں تو یہ درج ذیل کی علامت ہو سکتے ہیں:

خناق

Durchfall.png

اگر دن میں آپ کو پاخانے کی تین سے زیادہ بار حرکات ہوں یا فضلہ بہتا رہے تو اسے اسہال کہا جاتا ہے۔ یہ کسی متعدی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ کو اسہال ہو تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔

Icon_Trinken.png

بکثرت پانی یا محدود مقدار میں چائے پیئیں۔

Icon_Haende_waschen.png

دوسروں کو متاثر کرنے سے بچانے کے لیے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں۔

اسہال مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتا ہے:

پیٹ کے امراض

Erbrechen.png

قے کرنا مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ قے کرنا کسی متعدی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ قے کر رہے ہوں تو میڈک ہیلپ کے پاس جائیں۔

Icon_Trinken.png

بکثرت پانی یا محدود مقدار میں چائے پیئیں۔

Icon_Haende_waschen.png

دوسروں کو متاثر کرنے سے بچانے کے لیے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں۔

قے کرنا مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتا ہے:

پیٹ کے امراض

Schlechter_Schlaf.png

اگر آپ کو کئی راتوں کے دورانیے میں سونے میں مشکلات پیش آ رہی ہوں، یا ناقابلِ بیان خوف کا شکار ہوں، تو یہ ذہنی پریشانی کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ ایسے درد کے لیے بھی ہے جس کی کوئی ظاہری وجہ نہیں ہوتی۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ ٹھیک سے سو نہیں پا رہے یا ناقابل فہم درد کا شکار ہیں تو میڈک ہیلپ سے رابطہ کریں۔

سونے میں مشکلات، ناقابل بیان خوف یا ناقابل فہم درد مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیں۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل کی علامت ہو سکتے ہیں:

جذباتی / ذہنی پریشانی

Weitere_Beschwerden_w.png

اس صفحے پر آپ بنیادی طور پر اہم ترین متعدی بیماریوں سے متعلق معلومات حاصل کریں گے۔

یقیناً، کئی دیگر علامات بھی موجود ہیں۔ اگر آپ بیمار محسوس کر رہے ہوں یا صحت سے متعلقہ کوئی سوال درپیش ہو تو میڈک ہیلپ کے پاس جائیں۔

BAG-Logo-de EDI_BAG_e_RGB_pos_hoch.png
Datenschutzerklärung